نئی دہلی، (ملت ٹائمز ایجنسیاں )
بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں برقع پہن کر آنے والی خواتین کے شناختی کارڈ کی جانچ کے لیے خواتین پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی جائے۔یوپی بی جے پی نے اس بارے میں چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔بی جے پی نے یوپی میں چھٹے اور ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے لیے حساس اور انتہائی حساس قرار دئے گئے پولنگ مراکز پر خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔بی جے پی کے ریاستی نائب صدر جے پی ایس راٹھور اور انتظامی امور کے چیف کلدیپ ترپاٹھی نے چیف الیکشن کمشنر کو اس بابت خط لکھا ہے ۔خط میں لکھا گیا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بڑی تعداد میں خواتین رائے دہندگان بر قع پہن کر ووٹ ڈالنے آتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی صحیح شناخت کے لیے ضروری تعداد میں خواتین پولیس اہلکار تعینات کرنا ضروری ہے، جس سے ایسے رائے دہندگان کے شناختی کارڈ کی مناسب طریقے سے جانچ ہو سکے اور فرضی ووٹنگ کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔بی جے پی نے مؤ اور بلیا کے حساس اور انتہائی حساس پولنگ بوتھوں کی فہرست منسلک کرکے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں بغیر نیم فوجی فورسز کے غیر جانبدارانہ انتخابات ممکن نہیں ہے،لہذا الیکشن کمیشن ضرو ری تعداد میں خواتین پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کرے ۔