نئی دہلی ، ۴ ؍ مارچ ۰۲۱۷ء : جناب سید شہاب الدین صاحب ، آئی ایف ایس(ر)سابق ایم پی اورسابق صدر ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے انتقال پر ملال پر مشاورت کے صدر جناب نویدحامد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سید شہاب الدین کے سانحہ ارتحال سے ملت اسلامیہ نے موجودہ دور میں اپنا آخری قومی قائد کھو دیا ہے جس کی شناخت ہندوستانی مسلمانوں کی اس مرد آہن کی طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی جس نے اصولوں اور مسلمانوں کی مفادات کا کبھی سودہ کرنے کا تصور بھی نہیں کیا ۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قلندرانہ طور پر گزارتے ہوئے ملت اسلامیہ کو یہ پیغام دیا ہے کہ سادگی اور شریفانہ سیاست کا نمونہ بن کر بھی محروم ملت اسلامیہ ہند کے قیادت کی جاسکتی ہے اور ملک کی سیاست پر ایک ایسی چھاپ چھوڑ کر جائی جاسکتی ہے جس کی باز گشت ہندوستان کی تاریخ لکھنے والے کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔ ان کے اندر علامہ اقبال کی تڑپ ، مولانا ابوالکلام آزاد کی تدبر اور تمام ترملی قائدین سے زیادہ سمجھ اور درد تھا۔ انہوں نے جس خوبصورتی اور جانفشانی کے ساتھ ساڑھے تئیس سال تک تن تنہا مسلم انڈیا ماہانہ مجلہ نکالاوہ ایک ایسا کارنامہ ہے جو ساڑھے بائیس برس کی ہندوستانی سیاسی تاریخ کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اور تاریخ کے طالب علم اس دستاویز سے ہمیشہ مستفید ہوتے رہیں گے۔
انہوں نے مرحوم کے لئے دعاء مغفرت کرتے ہوئے مشاورت کی طرف سے ان کے تمام لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین