نئی دہلی(ملت ٹائمز)
اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کو سب سے زیادہ بااثر شخصیت قرار دیا ہے۔اتنا ہی نہیں چدمبرم نے کہا کہ انتخابات کے نتائج راجیہ سبھا میں بی جے پی کی سیٹیں بڑھائیں گے ۔چدمبرم نے انڈین مرچنٹ چیمبر میں ہفتہ کو کہا کہ انتخابات نے واضح طور پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس ایک کل ہند اپیل ہے، حالانکہ انہوں نے اس بات کی حمایت نہیں کی کہ انتخابات کے نتائج نوٹ بند ی پر ریفرنڈم ہیں ۔انہوں نے کہا ایوان بالا میں اکثریت ہونے پر این ڈی اے حکومت کے لیے بقیہ مدت میں اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اہم اصلاحات شروع کرنا ممکن ہو جائے گا۔دونوں ایوانوں میں حکومت کے پاس اکثریت ہونے پر یہ کسی بھی بل کو منظور کرنے کے قابل ہو جائے گی ، کیونکہ سیاسی دشواریاں نہیں رہیں گی، لیکن حقیقی اصلاحات کے لیے بازار میں حکومت کی غیر ضروری مداخلت روکنا، بیوروکریسی کی تشکیل نو اور ایک اخلاقی اور منصفانہ معاشرہ کی تشکیل بھی بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ باقی 24-27مہینوں میں ہم نئی اصلاحات کی شناخت کر سکتے ہیں اور اقتصادی ترقی کو تیز کر سکتے ہیں جو ہمیں پھر سے آٹھ فیصد کی شرح نمو پر لے جائے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ یو پی اے حکومت نے 1991-96اور 2004-14کے درمیان کی ورک فورس کے فقدان کے باوجود اصلاحات کی پیشکش کی تھی۔نوٹ بند ی پر چدمبرم نے کہا کہ اسے یوپی میں بی جے پی کی جیت سے جوڑنا ایک بہت آسان پسند نتیجہ ہو گا، کئی دیگر وجوہات نے بھی انتخابات کے نتائج میں اہم کردار ادا کیا اور یہ نوٹ بند ی کے فیصلہ پر ریفرنڈم نہیں تھا۔چدمبرم نے ان باتوں کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ سبھی نسلی مساوات ٹوٹ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نسلی مساوات ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیاہے ۔