بی جے پی کی جیت پرمولانا کلب جواد نے منایاجشن،سیکولر پارٹیو ںکی شکست کو ظالم حکومت سے نجات قراردیا

لکھنو(ملت ٹائمز)
اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تاریخ ساز جیت اور ایس پی ۔کانگریس اتحاد اوربی ایس پی سمیت دیگر سیکولر پارٹیوں کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایس پی حکومت کے خاتمے سے عوام کو ظالم حکومت سے نجات ملی ہے اور قوم نے متحدہوکر ایک ظالم حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے میں نمایاں کردار اداکیاہے ۔ملک کے معروف اخبار روزنامہ انقلاب میں شائع خبر کے مطابق مولانا کلب جواد نے جمعرات کو یوم نجات منایا اور سینٹرل بو رڈآف اعزازی کے بینرتلے ایک جلوس نکالاگیا ،انہوں نے کہاکہ میں نے کہاتھاکہ ایس پی کو پچاس سے زائد سیٹ نہیں آئے گی اور وہی ہوا ،مولانا رضاحسین کے حوالے سے خبار نے لکھاہے کہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ جب تک ظالم حکومت کا خاتمہ نہیں ہوگا وہ عمامہ نہیں پہنیں گے ،اب ریاست کی عوام کوظالم حکومت سے نجات مل گئی ہے اس لئے عمامہ پہن رہاہوں ۔
مولاناکلب جواد کے اس بیان کی سوشل میڈیا پرزبردست تنقید کی جارہی ہے اورانہیں اسلام دشمن طاقتوں کا حصہ گرداناجارہاہے ،سینئر صحافی ایم ودود ساجد نے بھی اپنے فیس بک پر مولانا کلب جواد کے اس بیان کی زبر دست تنقید کی ہے ۔