مولانا محمود مدنی کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات ، معصو م شہرےوں او رکمزور طبقات پر ہور ہے حملے کو روکنے کے لےے خصوصی اقدام کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
ملک مےں بھےڑ کی شکل مےں اقلےتوں بالخصوص مسلمانوں اور دلتوں پر ہورہے مسلسل حملوں کے تناظر مےں آج جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی کی قےادت مےں اےک وفد نے وزےر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقا ت کی ۔اس موقع پر مولانا مدنی نے ان کواےک ےادداشت بھی پےش کےا ۔مولانا مدنی نے کہا کہ پے درپے ہورہے واقعات نے ملک کے امن و انصاف پسند عوام کے ضمےر کو جھنجوڑدےا ہے، سماج کے کمزور طبقات مےں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پنپ رہا ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہم نے ان حالات کی جانب سرکار اور انتظامےہ کو بارہا توجہ دلائی ہے ، جس کے بعد ہمےں ےقےن دہانی بھی کرائی گئی کہ سرکار اس طرح کے معاملات سے سختی سے نمٹے گی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لےے ہر موثر اقدام کرے گی ۔مگرےہ ےقےن دہانےاں بے سود ثابت ہوئےں ،ا ےسا لگتا ہے کہ اس طرح کی تکلےف دہ صورت حال سے نکلنے کی دور دور تک کوئی امےد نہےں ہے ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اس کے باوجود ہم ماےوس نہےں ہےں ،ہم آ پ کے پاس اےک بار پھراس امےد سے آئے ہےں کہ بدسے بدتر ہورہے فرقہ وارانہ صورت حال کا فوری ازالہ ہو ، مےرا مطالبہ ہے کہ سرکار معصوم شہرےوں اورکمزور طبقات پر ہور ہے حملے کو روکنے کے لےے خصوصی اقدام کرے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہم پوری امےد کرتے ہےں کہ حکومت ہمارے احساسات کو سمجھتے ہوئے کمزور اور مظلوم طبقات کے مسائل کا حل نکالے گی اور فوری طور پر امن و امان اور اعتماد کی فضا بحال کرنے کی کوشش کرے گی ۔ مےرا ماننا ہے کہ کوئی بھی مہذب سماج ،اقلےتوں اور کمزور طبقات کو غنڈو ں کے رحم و کرم پر نہےں چھوڑ سکتا جےسا کہ ان دنوں ہور ہا ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ قانون کی نگاہ مےں ہر شہری برابر ہے ،لہذا کسی کو بھی قانون ہاتھ مےں لےنے ےا کسی کوقانون سے اوپر اٹھ کر احساس برتری اور دوسروں کو احساس کمتری مےں ڈالنے کی اجازت نہےں دی جاسکتی۔
پریس ریلیز کے مطابق مولانا مدنی کی باتوں کو وزےر داخلہ نے بہت ہی سنجےدگی کے ساتھ سنا اور کہا کہ وہ اس سے متعلق رےاستی سرکاروں سے بات چےت کرےں گے ۔ وزےر داخلہ نے موجود ہ حالات پر افسوس کا اظہار کےا اور کہا کہ قانون ہاتھ مےں لےنے ےا اقلےتوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔جمعےة علماءہند کے وفد مےں سربراہ کے علاوہ مولانا نےاز احمد فاروقی رکن مجلس عاملہ جمعےة علماءہند ، شکےل احمد سےد اےڈوکےٹ سپرےم کورٹ رکن مجلس عاملہ جمعےة علماءہند، اےم جے خاں، مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہند اور محمد مبشر شرےک تھے ۔