نئی دہلی(ملت ٹائمز)
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی مسلم دشمنی عروج پر پہنچ گئی ہے اور تاج محل سے اس کی واضح ابتدا کردی گئی ہے ، یوگی آدتیا ناتھ کی حکومت نے ثقافتی وراثت کے نام سے 20 ارب روپے کے فنڈ جاری کر دیے لیکن اس میں تاج محل کے لیے کوئی حصہ نہیں رکھا گیا۔
اتر پردیش میں ثقافتی وراثت کے نام پر20 ارب روپے کے فنڈ مختص، تاج محل کے لیے کوئی حصہ نہیں رکھا گیا، یوگی آدتیا ناتھ کی حکومت نے مغل دور کی عمارتوں کو لاوارث چھوڑ دیا۔ یوگی تاج محل اور دوسری مغل عمارتوں کو حملہ آوروں کی نشانی قرار دیتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے انہوں نے بھارت آئے ہوئے مہمانوں کو تاج محل اور قطب مینار کے نمونے تحفے میں دینے کو ہندوستانی تہذیب کے منافی قرار دیا تھا۔