مالی امداد بندکردینے کی دھمکی کے باوجود پاکستان نے کیا جرات کا مظاہرہ ،اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف کی ووٹنگ

اسلام آبادنئی دہلی ۔22دسمبر(ملت ٹائمز)
بیت المقدس کو اسرائیل کی راجدھانی قراردیئے جانے والے امریکی فیصلہ کے خلاف پاکستان نے بھی بھر پور جرات کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس قراردا د کی حمایت میں ووٹ دیا جس میں کہاگیا تھا اقوام متحدہ وہ مقبوضہ بیت المقدس یا مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔اس طرح پاکستان ان 128 ملکوں میں شامل رہا جنہوںنے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے قرارداد کی حمایت کی اور انصاف کا ساتھا ۔
پاکستان کا ساتھ دینا اس لئے اہم ہے کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جسے امریکہ سے فوجی امداد ملتی ہے اور ٹرمپ نے یہ دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے خلاف ووٹنگ کی گئی تو وہ مالی امداد بند کردیں گے ۔
امریکہ کی جانب سے سب سے بڑی فوجی امداد لینے والے چھ ملک ہیں جن میں پاکستان، افغانستان اور عراق سمیت پانچ مسلم ممالک اور ایک اسرائیل ہے۔اس کے علاوہ امریکہ تقریباً آٹھ بلین ڈالر کی سالانہ امداد اقوام متحدہ کو دیتا ہے یعنی وہ اقوام متحدہ کو ملنے والی ایک چوتھائی سے زیادہ امدادہے ۔ اگر امریکہ وہ امداد کم کرتا ہے تو اس سے اقوام متحدہ کے بہت سارے منصوبوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وہ قرارداد منظور کرلی ہے جس میں امریکہ سے کہا گیا تھ کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس یا مشرقی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان واپس لے۔اس قرارداد کے حق میں 128 ممالک نے ووٹ دیا، 35 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ نو نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔