دارالعلوم نے صدر دروازے پر لہرایا جھنڈا ،دیوبندکے دیگر مدارس میں بھی جشن جمہوریہ کا اہتمام کیا گیا

دیوبند:26جنوری(ملت ٹائمز سمیر چودھری)
ملک کا 69واں یوم جمہورےہ شاندار اور روایتی انداز میں منایا گیا۔اس موقع پر دیوبند دارالعلوم دےوبند ،دارالعلوم وقف دےوبند اور جامعہ امام محمد انور شاہ اور مدرسہ تعلےم القرآن دارالمسافرےن (قدےم اصغرےہ ) اور دےگر مدارس وعصری اداروں نیز سرکاری د فاتر اور میونسپل بورڈ کے احاطہ میں جشن جمہور ےہ کا شاندار اہتمام کیا گیااور پرچم کشائی کی گئی ۔اس دوران دارالعلوم وقف مےں ےوم جمہورےہ کے سلسلے مےں اےک تقرےب کا انعقاد عمل مےں آےا جس مےں ادارہ کے مہتمم مولانا سفےان قاسمی نے ےوم جمہورےہ کے سلسلے مےں تفصےلی روشنی ڈالتے ہوئے آزادی مےں علماءاور مدارس کے کردار کو بےان کےا مولانا نے کہا کہ دارالعلوم دےوبند کے قےام کے مقاصد مےں اہم مقصد ملک کو آزاد کرانے والے مجاہدےن کا گروہ تےار کرنا بھی تھا چنانچہ تارےخ مےں ےہ بات رقم ہے کہ دارالعلوم دےوبند کے فرزندوں نے ملک کے دےگر طبقات کے ساتھ ملکر انگرےز معلون کو اس ملک سے بھاگنے پر مجبور کردےا۔ ےوم جمہورےہ کے اس موقع پر جامعہ امام محمد انور شاہ مےں منعقدہ جشن جمہورےہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے مہتمم مولانا احمد خضر شاہ مسعودی نے کہا کہ کوئی ملک جب تک آباد نہیں ہو سکتا جب تک اس ملک کے اندر قربانی نہ دی جائے۔ مجھے افسوس ہے کہ ہمارے ملک کے ہندو مسلمان بھائی ملک کی آزادی کی تاریخ کو بھولتے جا رہے ہیں۔ ہم ہندو ،مسلم سکھ، عیسائی بھائیوں کی مشترکہ قربانی سے یہ ملک آزاد ہوا اور جمہوری قوانین اس ملک کے اندرنافذ کئے گئے۔مولانا نے کہا کہ کوئی بھی مذہب خواہ ہندو ہو یا مسلمان ہو ، سکھ ہو یا عیسائی ہو یہ نہیں بتاتا کہ کسی کی دل آزاری کی جائے یا تبدیلی مذہب کی بات کی جائے۔مدرسہ تعلےم القرآن دارالمسافرےن مےں ادارہ کے مہتمم سےد عقےل حسےن مےاں نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کی گنگا جمنی تہذےب کی بقاءکے لئے ہمےں کوشش ومحنت کرنی ہوگی ملک مےں جمہوری حکومت کے نفاذ کے لئے ہمارے اکابرےن نے جو قربانےاں دےں ہےں وہ ناقابل فراموش اور آب زر سے لکھے جانے کے لائق ہے۔جامعہ طبیہ دےوبند میں ڈاکٹر انور سعید ،اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول میں چیئرمین سعد صدیقی نے پرچم کشائی کی اور ساتھ ہی اسکول میں ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ےوم جمہوریہ کا جشن منایا اس موقع پرسعد صدیقی نے بچوں اورتمام اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے صدارتی خطاب میں پروگرام پیش کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس کی مدد سے آپ اپنے ماضی اور اس ملک کو آزاد کرانے کی تاریخ سے واقف ہوسکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آپ اپنے ماضی سے ناطہ جوڑکرہی کامیاب انسان بن سکتے ہیں۔انہوںنے آزادی کی تاریخ بتاتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ معہد عائشہ صدیقہ قاسم العلوم للبنات دےوبند کی پرنسپل عفت ندیم نے سفید مسجد دےوبند پر واقع طالبات کے مشہور ادارہ معہد عائشہ صدیقہ قاسم العلوم للبنات دےوبند میں منعقدہ جشن یوم جمہوریہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاد آزادی کا علم سب سے پہلے ہمارے علماءنے ہی بلند کیا اور انہوں نے افضل الجہاد کلم حق عند سلطان جائر کہہ کر انگریز کے خلاف جہاد کو فرض قرار دیا اور 1857کی جہاد آزادی میں صرف علماءہی تھے جو انگریزوں کے خلاف برسر پیکار رہے۔پروگرام کی صدارت محترمہ عفت ندیم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جامعہ کی معلمہ گلفشاں راﺅ نے بحسن وخوبی انجام دیئے۔ادارہ کا جملہ اسٹاف وطالبات موجود رہےں ۔ دوسری جانب نگرپالیکا پریشد کے احاطہ میں چیئر مین محمد ضےاءالدےن نے پرچم کشائی کے بعد اپنے خطاب میں تمام اہل دیوبند واہل وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے اور اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو قائم رکھنے کی اپیل کی۔ علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج ،اسلامیہ ڈگری کالج ،گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ،اسلامیہ انٹرکالج،ایچ اے وی انٹر کالج،جین انٹرکالج ،رام کرشن انٹر کالج، دون ویلی پبلک اسکول،گرورام رائے انٹرکالج،کے ایل جنتاانٹر کالج،جین کنیا گرلز اسکول،مولانا مدنی میموریل اسکول،حاجی بلال مےمورےل پبلک اسکول اسکول کے منےجر سےد شارق حسےن مےاں نے پرچم کشائی کی اور حب الوطنی پر تفصےلی روشنی ڈالی،جامعہ للبنات ،نئی روشنی پبلک اسکول،امن نرسری پبلک اسکول ،مدرسہ تدریس القرآن محلہ قلعہ ،میں یوم جمہوریہ کے موقع پر شاندار ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔