روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم پر دنیا کو اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت، میں بہت جلد بدھ انتہاءپسندوں کے مظالم کی شکار خواتین سے ملاقات کروں کی: سپر اسٹار انجلینا جولی

ڈھاکہ ۔2فروری(ملت ٹائمز)
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی سپراسٹار اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے کینیڈا کے شہر وینکوور میں بنگلادیش کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے میانمار میں بدھ انتہا پسندوں اور فوج کی چیرہ دستیوں کا شکار روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔بنگلا دیش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجلینا جولی نے روہنگیا خواتین سے زیادتی کی ناصرف شدید مذمّت کی بلکہ ان ستم رسیدہ خواتین سے ملاقات کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ میانمار کے علاقے راکھین میں بدھ انتہا پسندوں اور فوج نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، لاکھوں لوگ بنگلا دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہیں جن میں سے ہزاروں خواتین ایسی بھی ہیں جو فوج اور بدھ انتہا پسندوں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔