سعودی عرب ،ترکی اور چین نے کھل کردیا پاکستان کا ساتھ ،امریکہ اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور

واشنگٹن۔23فروری(ایجنسیاں)
پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے امریکی اقدام کو ناکام بنادیا۔
ایکسپریس نیوز نے امریکی اخبار”دی وال سٹریٹ جنرل“ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے بہترین دوست ممالک امریکا کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خلاف مطلوبہ سخت کارروائیاں نہ کرنے اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام شامل کرنے کے خلاف متحد ہوگئے اور پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح رکاوٹ بن گئے۔
دی وال سٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی فیصلے پر پاکستان کا ساتھ دے کر ٹرمپ انتظامیہ سے بڑا عدم اتفاق کیا ہے جب کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ساتھ دینے کافیصلہ خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) کی طرف سے کیا گیا تھا۔

SHARE