نوجوان عالم دین مفتی جسیم الدین قاسمی کی کتاب ’قرآن کا پیغام‘ کا اجرائ

ممبئی(ملت ٹائمز)
نوجوان عالم دین مفتی جسیم الدین قاسمی کی کتاب ”قرآن کا پیغام“ کا آج ممبئی حج ہاﺅس میں مولانا بدرالدین اجمل کے ہاتھوں اجراءعمل میں آیا ۔
تفصیلات کے مطابق حج ہاﺅس میں ممبئی اجمل گروپ کی طرف سے علماءکرام کے لئے دعوت افطار کا اہتمام کیاگیاتھاجس میں معروف سیاسی رہنما ایم پی مولانا بدر الدین اجمل، جمعیت علما مہاراشٹر کے صدر حافظ ندیم صدیقی، جامعہ جلالیہ ہوجائی کے محدث مولانا پرویز عالم قاسمی، ممبئی کے مشہور تاجر جناب تبریز ربروالا، ممبئی اردو نیوز کے ایڈیٹر جناب شکیل رشید اور مرکزالمعارف کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی سمیت متعدد علماءکرام نے شرکت کی اسی موقع پر مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر سے شائع ہونے والی مفتی جسیم الدین قاسمی کی کتاب قرآن کا پیغام کا جراءموجود علماءکرام کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
واضح رہے کہ مفتی جسیم الدین قاسمی مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے استاذ اور آن لائن دارالافتاءکے کوآڈینیٹر ہیں ۔ان کی یہ کتاب قرآن کریم کے مکمل تیس پاروں کے مضامین کا خلاصہ ہے جو معتبر علما کی تفاسیر سے ماخوذ ہے۔ ملک کے معروف روزنامہ انقلاب میں روزانہ ایک پارے کا خلاصہ شائع ہو رہا ہے۔ دوسری جانب روزانہ ایک پارے کی تفسیرنیوز پورٹل’ ملت ٹائمز ‘کے یوٹیوب چینل پر ویڈیو کی شکل میں نشر کی جارہی ہے ۔

SHARE