پونہ میں لاکھوں مردو خواتین کا احتجاج ،پسماندگی کی بنیاد پر مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ

اس خاموش مورچہ میں موب لیچنگ تشدد کے ذمہ دار کو موت کی سزا دینے کا بھی پرزور مطالبہ کیا گیا۔

پونہ(ایم این این )
مہاراشٹر میں مسلم سماج کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کا مطالبہ تیز ہوتاجارہاہے۔ آج پونہ میں مسلم ریزرویشن کے مطالبے کو لے کر مسلم مک مہامورچہ یعنی خاموش مورچہ کا انعقاد پونہ کے گولی بار میدان سے عمل میں آیا۔ اس مورچہ میں لاکھوں کی تعداد میں مرد خواتین نے حصہ لیتے ہوئے ریاست مہاراشٹر میں مسلم سماج کو بھی تعلیم اور زور گار میں ریزرویشن فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔
پونہ میں منعقد ہونے والے اس خاموش مورچہ میں موب لیچنگ تشدد کے ذمہ دار کو موت کی سزا دینے کا بھی پرزور مطالبہ کیا گیا۔ خاموش مورچہ پونہ کے گولی بار میدان سے شروع ہوکر ڈیویزنل کمشنر آفیس پونہ پر اختتام پذیر ہوا۔

SHARE