برونائی میں شرعی قانون کا نفاذ ۔ ہم جنس پرستوں کو سنگسار کرتے ہوئے دی جائے گی موت کی سزا

برونائی (ایم این این )
مشرق بعید کے ملک برونائی میں اسلامی شریعت کے کئی قوانین کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ نئے فوجداری قوانین میں ہم جنس پرستوں کے لیے موت کی سزا رکھی گئی ہے اور اس قانون کا آج تین اپریل سے نفاذ ہو گیا ہے۔ ان نئے قوانین میں جنسی زیادتی کے ملزم کے لیے بھی موت کی سزا رکھی گئی ہے۔ اسی طرح ناجائز تعلقات، چوری اور ڈکیتی کی شرعی سزائیں بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ ہم جنس پرستوں کو سنگسار کرتے ہوئے موت کی سزا بھی دی جائے گی۔ تاہم سنگساری کا تعین عدالت کرے گی۔ قبل ازیں برونائی میں ہم جنس پرستی کا جرم ثابت ہونے پر دس برس کی سزا دی جاتی تھی۔