نئی دہلی: (ملت ٹائمز) ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ تھانہ علاقے میں بچہ چوری کے الزام میں پانچ خواتین ہجومی تشدد کا شکار ہو گئیں۔
اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرخواتین کو ہجوم کی گرفت سے آزاد کرایا۔
یہ حادثہ تب پیش آیا جب کچھ لوگوں نے بچہ چوری کی افواہ پھیلاکر پانچ خواتین کی پٹائی شروع کردی۔ اتنا ہی نہیں پولیس کی موجودگی میں بھیڑ نے ایک خاتون کے گود سے اس کا ایک برس کا بچہ بھی چھین کر لے جانے کی کوشش کی۔بچہ چوری کے الزام میں عورتیں ہجومی تشدد کا شکاراطلاعات کے مطابق یہ خواتین یہاں چارپائی کی رسی بیچنے آئی تھیں جنہیں بھیڑ نے بچہ چوری کے الزام میں پکڑ لیا۔ پولیس کے مطابق ان خواتین کا نام کلپنا، لکھن جادو، کنکائی، بنجارا جادو اور سایانہ ہے۔ ان کا تعلق سورت کے گوریگاؤں سے ہیں۔یہ خواتین ابھی اپنے خاندان کے لوگوں کے ساتھ پانی پت میں رہائش پذیر ہیں۔اس حادثہ سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس ملزمین کی شناخت میں لگی ہوئی ہے۔