نئی دہلی: (ملت ٹائمز) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی ۔ جمعیت علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی ۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی سمیت دیگر سرکردہ علماء اور مسلم قائدین مسلمانوں نے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر احتیاط کریں اور مختصر جماعت بناکر عید ک نماز ادا کریں ۔
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے میل سے ملت ٹائمز کو ایک پریس نوٹ بھیجا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ۔
زندگی اور صحت کی حفاظت ایک شرعی فریضہ ہے، نیز وبائی امراض کے پھیلاؤ کے موقع پر حفاظتی تدبیر اختیار کرنا بھی ایک ضروری عمل ہے، اور خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تلقین فرمائی ہے کہ جہاں وبائی مرض پھوٹ پڑا ہو، وہاں کے لوگ دوسرے مقامات پر نہ جائیں اور دوسری جگہوں کے لوگ وہاں جانے سے احتیاط کریں، اس پس منظر میں تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ:
۱۔ عید کے موقع سے دوکانوں پر بھیڑ نہ لگائیں؛ بلکہ سادگی کے ساتھ عید منانے کی کوشش کریں۔
۲۔ عید الفطر کی نماز میں بھی بڑے مجمع سے اجتناب کریں اور مختصر جماعتیں بنائیں۔
۳۔ عید کی نماز میں دو صفوں کے درمیان ایک صف کا اور دو نمازیوں کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
۴۔ ماسک لگانے کا پورا اہتمام کریں۔
۵۔ زبانی مبارک باد دینے پر اکتفا کریں، مصافحہ اور معانقہ سے اجتناب کریں۔
۶۔ مختلف علاقوں میں حکومت نے جو گائیڈ لائن مقرر کی ہے، اس کی پابندی کریں۔
منجانب:
(۱) حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (۲) حضرت مولانا فخر الدین اشرف جیلانی
(صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) (سجادہ نشیں کچھوچھ شریف)
(۳) حضرت مولانا سید محمد ارشد مدنی (۴) محترم جناب سید سعادت اللہ حسینی
(صدر جمعیة علماءہند) (امیر جماعت اسلامی ہند)
(۵) حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی (۶) حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
(جنرل سکریٹری جمعیة علماءہند) (امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند)
(۷) حضرت علامہ سید کلب جواد نقوی (۸) حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
(جنرل سکریٹری مجلس علماءہند وامام جمعہ لکھنو¿) (کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ






