لکھنؤ،( ملت ٹائمز ایجنسیاں)
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شاطر مجرموں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کھانا عام قیدی کو دیا جاتا ہے، وہی پیشہ ورانہ مجرموں اور مافیاؤں کو بھی دیا جائے ۔یوگی نے بدھ کو دیر رات جیل محکمہ کی پریزنٹیشن کے موقع پر کہاکہ شاطر مجرموں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے ، انہیں علاج کے بہانے کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے،ان کو دیگر جیلوں میں منتقل کرنے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔انہوں نے کہاکہ عام قیدی کو جو کھانا دیا جاتا ہے، وہی طریقہ پیشہ ورانہ مجرموں اور مافیاؤں کے ساتھ بھی اپنایا جائے، جن اضلاع میں اضلا ع میں جیل نہیں ہیں ،ان میں جیل کی تعمیر کے کام میں تیزی لائی جائے،رامپور ضلع کا جیل چونکہ شہر کے درمیان میں بنایا جانا طے ہے، اس لیے اس کی تعمیر سے متعلق کارروائی جائزہ لینے کے بعد کی جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ جیلوں میں موبائل فون جیمر کا فل پروف نظام ہو اور 3 -جی کے ساتھ ساتھ 4 -جی سے متعلق فون کال اور میسج کے تبادلے کو جیمر کے ذریعے روکا جائے۔جیل میں نصب ویڈیو کانفرنسنگ اکائی کی نظام بھی چست درست کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں جدید سیکورٹی آلات کا انتظام کیا جائے، نئے جیلوں کو جدید آلات اورسہولیات کے ساتھ تعمیر کیا جائے ۔پریزنٹیشن کے دوران دونوں نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما سمیت کابینہ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔