نئی دہلی،(ملت ٹائمز ایجنسیاں)
جیٹ ایئر ویز کا ایک اے ٹی آر طیارہ دہلی ہوائی اڈے پر دہرادون سے آتے وقت اترنے پر اچانک پھسل گیا، حالانکہ اس طیارے میں سوار 65تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔شام کو ہوئے اس واقعہ کے بعد دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرطیاروں کی آمدورفت تقریبا دو گھنٹے تک متاثر رہی ، کیونکہ ایک رن وے کو کچھ دیر کے لیے بند کرنا پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ رن وے 29پر اترنے پر ہوائی طیارہ پھسل گیا اور اس نے کنٹرول کھو دیا۔جیٹ ایئر ویز نے ایک بیان میں کہاکہ دہرادون سے دہلی آنے والے ہمارے طیارے 9ڈبلیو 2882، ایک ATR-72-500 میں اترنے کے بعداس میں خرابی آ گئی تھی ، جس سے طیارے کے آپریشن میں تھوڑی پریشانی آئی۔ایئر لائن نے کہا کہ تمام 60مسافروں اور عملے کے پانچ ارکان کو ہوائی جہاز سے محفوظ اتار لیا گیا ہے اور طیارے کو دیکھ بھال کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔دہلی ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ رن وے تقریبا 2گھنٹے تک بند رہا اور طیاروں کی آمدورفت شام تقریبا 6:40پر بحال ہو سکی ۔متاثر مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔