نئی دہلی، (ملت ٹائمز ، ایجنسیاں)
گزشتہ چند ہفتوں سے پین کارڈ (پرمانیٹ اکاؤنٹ نمبر)میں درج ناموں کو درست کرانے کے لیے دی جا رہی درخواستوں میں بڑا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ایسا اس لیے ہوا ہے کہ مرکزی حکومت نے یکم جولائی 2017تک تمام پین کارڈ ہولڈرو ں کو اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی ہدایت دی ہے،اس لیے آدھار کو پین کارڈ سے جوڑنے میں ان لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو اپنے نام کی اسپلنگ کو لے کر ٹال مٹول کرتے ہیں۔دھیا ن دیں ،اگر آپ اپنے نام کی کئی اسپلنگ کا استعمال کرتے ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ کے پین کارڈ میں آپ کے نام کی دی ہوئی اسپلنگ آپ کے آدھار کارڈ میں دی گئی اسپلنگ سے میل نہیں کھاتی ہے، ایسی صورت میں آپ کو پین کارڈ اور آدھار سے جوڑنے میں دقت ہو گی، یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آپ کے نام کی اسپلنگ کچھ اور دی گئی ہے اور آپ کے آدھار میں کچھ اور۔ایسی صورت میں بھی آپ کو اپنے پین کارڈاور آدھار کولنک کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پین کارڈ کارڈ، آدھار کارڈ اور بینک اکاؤنٹ میں دی گئی آپ کی تفصیلات میچ ہونا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہے ،تو آپ اپنے پین کارڈ یا آدھار کارڈ میں تبدیلی کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔یہ درخواست آپ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر دی گئی لنک کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں، وہیں اگر آپ کو آدھار میں اصلاح کرانی ہے ہے ،تو یو آئی ڈی کو ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست دے سکتے ہیں، اس کام کو آپ آن لائن بھی کر سکتے ہیں۔