فلسطینی صدر محمود عباس ہندوستان کے چار روزہ دورے پر،سشما سورا ج کے ساتھ ہوئی خصوصی ملاقات 

نئی دہلی(ملت ٹائمز؍نئی دہلی)
فلسطین کے صدر محمود عباس نے منگل کو ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہندوستان -فلسطین تعلقات کو لے کر بات چیت ہوئی۔دہلی میں واقع ہوٹل لیلا پلیس میں ہندوستان -فلسطین وفد سطح کی بات چیت ہوئی۔ہندوستان کی جانب سے وفد کی قیادت وزیر خارجہ سشما سوراج نے کی ، وہیں فلسطینی وفد کی قیادت مہمان صدر محمود عباس نے کی۔صدر عباس اپنے چار روزہ دورے پر اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مشرق وسطی امن عمل سمیت اہم باہمی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے آئے ہیں ۔ محمود عباس کا یہ پانچواں دورۂ ہند اور تیسرا سرکاری دورہ ہے۔اس سال جولائی میں ہونے والے مودی کے دورۂ اسرائیل سے پہلے محمود عباس کا یہ دورہ ہوا ہے۔اس سے پہلے سنیچر کو وزارت خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ ہندوستان اور فلسطین تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں، فلسطینی وجوہات سے سیاسی حمایت کے علاوہ، ہندوستان تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کرکے فلسطین میں ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔ایک اہم مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسٹر محمد عباس فلسطینی ریاست کے صدر دہلی میں آتے ہیں، وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے اتوار کویہ ٹوئٹ کیا تھا۔