نئی دہلی(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
ہندوستان کے دو شہرممبئی اور کوٹہ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان شہروں میں شامل ہے۔اس فہرست میں بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ سب سب سے اوپر ہے۔عالمی اقتصادی فورم نے اقوام متحدہ کی رہائش گاہ اعداد و شمار کی بنیاد پر یہ بات کہی ہے۔ان اعداد و شمار کے مطابق بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔یہاں فی مربع کلومیٹر میں 44500لوگ رہتے ہیں،اس کے بعد ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی کہے جانے والے ممبئی شہر کا نمبر ہے جہاں فی ایکٹر 31700لوگوں کا مسکن ہے۔ممبئی اس معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔اس فہرست میں راجستھان کا کوٹہ شہر بھی شامل ہے جہاں فی مربع کلومیٹر میں 12100لوگ رہتے ہیں۔سب سے زیادہ گنجان شہروں کی فہرست میں کوٹہ ساتویں نمبر پر ہے۔اس فہرست میں کولمبیا کا میڈلن شہر تیسرے نمبر پر ہے۔یہاں فی مربع کلومیٹر 19700لوگ، منیلا (فلپائن) 14800لوگوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔مراکش کا کاسابلاکا، فی مربع کلومیٹر 14200لوگوں کے ساتھ پانچویں، نائیجیریا کا لاگوس، 13300لوگوں کے ساتھ چھٹے نمبر، سنگاپور 10200لوگ کے ساتھ آٹھویں اور انڈونیشیا کا جکارتہ شہر فی کلومیٹر 9600لوگوں کا مسکن ہونے کے ساتھ نویں نمبر پر رہا۔ڈبلیوای ایف کا کہنا ہے کہ اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں کہ بڑی تعداد میں لوگ شہری علاقوں میں کیوں رہ رہے ہیں، لیکن اکثر معاملات میں یہ عام سی سچائی ہے کہ شہروں میں ہی کام ہے۔دنیا کی نصف سے زیادہ آبادی اس وقت شہری علاقوں میں رہ رہی ہے اور اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ 2050تک یہ تناسب بڑھ کر 66فیصد ہو جائے گا جس سے ایشیا اور افریقہ میں ہی 90فیصد تک ہو گی۔