حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے۷۱غریب خاندانوں میں رمضان راشن کٹ تقسیم 

مظفرنگر (پریس ریلیز؍ملت ٹائمز)
آ ج یہاں مشہور معروف مقامی دینی ،فلاحی ادارہ حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے مختلف جگہوں پر کیمپ لگاکر (۷۱)غریب خاندانوں میں رمضان راشن کٹ تقسیم کی گئی اس موقع پر جمعیۃ علمائے ہند ضلع مظفرنگر کے نائب صدر حاجی عزیزالرحمن نے کہا کہ ملک میں جس طرح کے نازک حالات پیدا ہوگئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہرطرف نفسا نفسی کا عالم ہے ایسے نازک حالات میں حسینیہ ٹرسٹ نے آج جو رمضان المبارک کے موقع پر جو رمضان راشن کٹ تقسیم کی ہے وہ قابل مبارک بادہے ۔
مشہور معروف سماجی کار کن حکیم بانی نے کہاکہ غرباء اور بے سہارا لوگوں کی راحت رسانی کاکام بہت بڑا ہے جو ہمارے شہر اور اطراف شہرمیں حسینیہ ٹرسٹ بڑے پیمانے پر انجام دے رہا ہے ۔جمعیۃ علماء شہر مظفرنگر کے صدر مولانا محمد شاہنواز قاسمی نے منعقدہ کیمپ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں دین محمدی کو داخل کر نا ہو گا اسی میں ہماری کامیابی اور کامرانی ہے موصوف نے ٹرسٹ کے کے چیئر مین قاری محمد کلیم قاسمی کو مبارک باد پیش کی ۔
ٹرسٹ کے چیئر مین قاری محمد کلیم قاسمی نے کہا کہ حسینیہ ٹرسٹ اپنے قیام کے روز اول ہی سے اپنی تمام دینی ،ملی ،قومی ،سماجی خدمات کو جاری رکھے ہوئے ہے جو بانی ٹرسٹ والد محتر حضرت الحاج قاری محمد ربان صاحب ؒ کی اخلاص نیت کا نتیجہ ہے ۔
اس موقع پر مفتی محمد معصوم مفتاحی (نائب چیئر مین ٹرسٹ ) مولانا محمد ندیم قاسمی (سکریٹری ٹرسٹ ) قاری شاہد س؂حسینی ،خالد حسین ضلع صدر آر ٹی آئی،عابد حسین عرف کلیم ،قاری سلیم،قاری اصغر ،مولانا احمد حسن ،قاری محمد عمران ،مولانا حسین قاسمی وغیرہ شامل رہے۔