میڈیکل کالج میں خاتون سے اجتماعی عصمت دری،ایف آئی آر درج

لکھن¶(ملت ٹائمز)
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں ہردوئی سے اپنے شوہر کا علاج کرانے آئی ایک خاتون سے تین لڑکوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 42سال کی ہردوئی کی خاتون اپنے شوہر کا علاج کرانے میڈیکل کالج آئی تھی۔اس کا شوہر میڈیکل کالج میں داخل ہے۔خاتون نے الزام لگایا کہ گزشتہ رات وہ کھانا لینے جا رہی تھی تبھی کالج کے لفٹ مین ونے، سیکورٹی گارڈ شیو کمار اورسنتوش نے اس کے ساتھ عصمت دری کی۔پولیس نے اس معاملے میں آج ایف آئی آر درج کر لی ہے اور فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیو کمار اورسنتوش کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ونے فرار ہے۔پولیس ونے کی تلاش کر رہی ہے۔