نئی دہلی(محمد قیصرملت ٹائمز)
نوجوان سماجی کارکن اور کانگریس کے متحرک لیڈر محمد چاند کو آج دہلی یوتھ کانگریس کا سکریٹری نامزد کیا گیا ،اس موقع پر محمد چاند نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس ہندوستان کی سب سے بڑی سیکولر پارٹی ہے ،ستر سالوں تک اس پارٹی نے ملک کی خدمت کی ہے ،ہندوستان کی ترقی اسی پارٹی کی حکومت کی دین ہے ،انہوں نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھر ملک کی صورت حال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے اور اس میں تبدیلی اسی وقت آئے گی جب کانگریس کا اقتدار ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ کانگریسی رہنماﺅں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اتنی بڑی ذمہ داری سونپی ہے ،انہوں نے کہاکہ میں ہر ممکن اپنی ذمہ داریوں کو بحسن وخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا اور نوجوانوں کو کانگریس سے بڑی تعداد میں جوڑنا میری اولین کوشش ہوگی ۔انہوں نے مزید کہاکہ میرا وعدہ ہے کہ اخلاص کے ساتھ کام کروں کا اور ہر موقع پر میں اپنی عوام کے ساتھ نظر آﺅں گا ۔اس موقع پر انہوں نے کانگریس کے سیئنر رہنما ﺅں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔





