سیتا مڑھی (ملت ٹائمز اشتیا ق عالم )
ریاست بہار میں واقع ضلع سیتامڑھی کے سونبرسا بلاک کے بھوتہی ہا ئی اسکول کے کا نفرنس میں خوا تین ترقیا تی مورچہ تنظیم کے بینر تلے رسم جہیز ایک لعنت کے عنوان سے سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا ۔پرو گرام کا با ضا بطہ افتتا ح مہما ن خصوصی کا نگریس کی ریا ستی جنرل سکریٹری ثر وت جہا ں فا طمہ،سا بق وزیر سنیل کما ر پنٹو ،بی ڈی او کامنی دیوی ،مسلم سیٹیزن فا ر امپا ورمنٹ کے صدر سید قمر اختر ،نا ئب پر مکھ جے کیشور سا ہ عرف للت وغیرہ نے مشترکہ طور شمع روشن کر کے کیا ۔ سیمینا ر سے خطا ب کرتے ہو ئے سنیلہ کما ر پنٹو نے کہا کہ جہیز کی وجہ آئے دن لڑکیا ں جلا ئی جا رہی ہیں ۔جب شراب ریا ست میں بند ہو سکتی ہے تو جہیز کیو ں نہیں ،ہم لو گو ں کو ملکر سما ج میں پھیلی اس برا ئی کا خا تمہ کر سکتے ہیں ۔آر جے ڈی کے سینئر رہنما منو ج کما ر نے کہا کہ جب تک ہما رے سما ج سے جہا لت کا خا تمہ نہیں ہو جا ئیگا لا لچیوں کا اس طرح کا عمل جا ری رہیگا اسلئے ہر حا ل میں لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے اور سما ج میں اسی طرح بیدا ری لا نے کی ضرورت ہے ۔ آر جے ڈی رہنما ہری اوم شرن ایڈو کیٹ نے کہا کہ جہیز کے روک تھا م کے لئے سما جی بیدا ری کے سا تھ مشترکہ کو ششیں ضروری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ بیٹا میں ہم اپنا منہ کھو لیں اور بیٹی میں جہیز کے خلا ف اس کی بر ائی کو گنا ئیں۔ قمر اختر نے کہا کہ جہیز ایک لعنت ہے اور ہر حا ل میں اس کو روکنا ضروری ہے ۔جہیز کی وجہ بڑی عمر کی لڑکیا ں والدین کے لئے بوجھ بنی رہتی ہیں اور والدین پریشا ن رہتے ہیں ۔پرو گرام کی مہما ن خصوصی ثروت جہا ں فا طمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کما ر بہت جلد ایک سخت قا نو ن لا نے جا رہے ہیں اور جلد ہی اس برا ئی پر قابو پا نے کی پو ری کو شش سرکا ر کرنے جا رہی ہے ،لیکن صرف قا نو ن بن جا نے سے مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ قا نون پر عمل کے لئے لو گو ں میں بیدا ری ضروری ہے اور مہیلا ویکا س مو رچہ کی یہ پہل قا بل تحسین و ستائش ہے ۔انہو ں نے مو جو د خوا تین سے وعدہ لیا کہ نہ ہم اپنے بیٹا میں جہیز لیں گے اور نہ بیٹی میں دیں گے ۔ موقع پر تنظیم کی صدر ریکھا رانی،محمد حسین انصاری،محمد ضیا ءالدین،وغیرہ نے بھی اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کیا ۔سیمینا ر کی صدا رت ریکھا را نی ،اور نظا مت رام اقبا ل پاسوان نے کیا ۔اس موقع پر مورچہ کی سکریٹری وینا کما ری،اوشا دیوی،نرملا دیوی،سنگیتا بھا رتی،نجمہ خا تون،رام کلی دیوی،شیو کلی دیوی،جنت خا تون،نسیمہ خا تون، سکینہ خا تون، روبی خا تون سمیت سینکڑوں خو ا تین و مرد موجو د تھے ۔