گورنرکے جانبدارانہ فیصلہ سے تیجسوی یادو نارا ض ،آرجے ڈی اور کانگریس کے ممبران اسمبلی کے ساتھ پیدل مارچ نکالنے کا فیصلہ

نئی دہلی پٹنہ(ملت ٹائمز)
بہار کی سیاست میں ہر پل ایک نئی خبر آرہی ہے ،ابھی یہ خبر لوگوں کو صحیح سے ملی بھی نہیں تھی کہ نتیش کمار جمعرات کو پانچ بجے شام میں وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے کہ کچھ دیر بعد یہ فیصلہ بدل گیا اور یہ خبر آئی کہ نتیش کمار دس بجے دن میں وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے ،یہ فیصلہ نتیش کمار نے اس وقت کیا جب آر جے ڈی نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ بہار کی سب سے بڑی پارٹی آرجے ڈی ہے اس لئے آئین کے مطابق پہلے انہیں اکثریت پیش کرنے کا موقع ملنا چاہیئے ،گورنر ہاﺅس سے انہیں دن کے گیارہ بجے ملنے کا وقت دیا گیا ۔تیحسوی یادو کے اس اعلان کے بعد نتیش کما ر نے پینترا بدلتے ہوئے دن کے دس بجے حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ادھر رات کے ایک بجے انہوں نے گورنر کے پاس پہونچ کر 132 ممبران اسمبلی کی فہرست پیش کی ۔
گورنر کے اس فیصلہ سے ناراض تیجسوی یادو نے آر جے ڈی اور کانگریس ممبران اسمبلی کے ساتھ ابھی تین بجے رات سے پیدل مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ،ممکن ہے وہ دھر نا بھی دیں گے کیوں کہ انہیں ملنے کا جو وقت دیا گیا ہے و ہ لاحاصل ہے اور اس وقت نتیش حلف لے چکے ہوں گے ۔آر جے ڈی کا دعوی ہے کہ کانگریس ان کے ساتھ ہے اس کے علاوہ جے ڈی یو کے آدھے ممبران ا ن کے ساتھ آنے کو تیار ہیں ۔