نئی دہلی(عامر ظفرملت ٹائمز)
جدیو کے رکن پارلیمنٹ علی انور نے کہاکہ نتیش کمار کا بی جے پی کے ساتھ افسوسناک اورشرمناک ہے ،جس طرح انہوں نے ضمیر کی آواز پر لالوکا ساتھ چھوڑا ہے اسی طرح میرے ضمیر کی آواز مزید ان کے ساتھ رہنے پر گوارا نہیں کرسکتی ہے ،انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جن سوالات پر ہم لوگوں نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑا تھا وہ چیزیں بی جے پی میں مزید بڑھ گئی ہے ،فرقہ پرستی سب سے زیادہ آگئی ہے وہاں ایسے میں بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانا اصول اور نظریات کا قتل کرنا ہے جس سے اتفاق نہیں کیا جاسکتاہے ۔