آر جے ڈی حامیوں نے گاندھی سیتو بند کیا ،نتیش کمار پر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام

پٹنہ(ملت ٹائمزاشفاق ساقی)
مہاگٹھ بندھن سے نتیش کمار کے الگ ہونے اور بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے اور مل کر حکومت بنانے کے خلاف بہار کی عوام میں شدید غم وغصہ ہے اور آر جے ڈی حامیوں نے پٹنہ کو بہار سے جوڑنے والے طویل پل گاندھی سیتو کو بندکردیاہے ،نتیش کمار کو غدار اور دھوکہ باز کہاجارہاہے ۔