نئی دہلی(ملت ٹائمزشہنواز ناظمی)
نتیش کمار کے استعفی اور بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر راہل گاندھی نے تبصر ہ کرتے ہوئے کہاکہ اقتدار کیلئے آدمی کسی بھی حدتک جاسکتاہے ،انہوں نے کہاکہ تین چار مہینوں سے یہ سب چل رہاتھا اور مجھے سب کچھ معلوم تھا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نتیش کا الزام غلط ہے ،وہ پہلے سے ہی بی جے پی کے ساتھ جانے کا فیصلہ کرچکے تھے ،یہ سب انہوں نے اقتدار کیلئے کیاہے ۔