نتیش کوعدالت کے فیصلے کاانتظارکرناچاہیے تھا:سی پی آئی

حیدرآباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
بہارکی سیاسی سرگرمیوں پر حیرانی ظاہرکرتے ہوئے بھارتی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی)نے آج کہا کہ نتیش کمارکوتیجسوی یادوکے خلاف بدعنوانی کے الزامات پر عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔بہار کے وزیراعلیٰ نے کل بغیرکسی امیدکے استعفیٰ دے دیالیکن بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر دوبارہ حکومت بنانے کادعویٰ کرکے زبردست دھوکہ دیاجس نے ان کواکٹھاساتھی رہے این ڈی اے کو اپوزیشن کے کردار میں پہنچا دیا۔لالو پرساد اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو سمیت خاندان کے کچھ ارکان پر لگے بدعنوانی کے الزامات کے بعد کمار اور لالو کے راستے الگ الگ ہو گئے۔پچھلی حکومت میں تیجسوی یادو نائب وزیراعلیٰ تھے۔سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے یہاں بتاکہ یہ افسوس ناک بات ہے، منفی واقعات ہےں۔ہم سب کو جھٹکا لگا ہے اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ بحران گہرا رہاہے۔نتیش کمار نے آج پٹنہ کے شاہی محل میں بہار کے وزیراعلیٰ کے عہدے کاحلف لیا۔ان کے ساتھ بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے بھی حلف اٹھا لیا۔