پٹنہ(ملت ٹائمزاشفاق ساقی)
بہار میں وزیر اعلی نتیش کمار کے سوالات کے بعد اب باری لالو کے جواب کی تھی، منگل کوپریس کانفرنس میں لالو جم کر نتیش پر برسے، لالو نے خود کو نتیش سے سینئر بتایا، بولے میں اس کو شروع سے جانتا ہوں، لالو نے طنز کستے ہوئے کہا کہ نتیش مودی کی واہ واہی کر رہے ہیں، دو دو بار اسمبلی انتخابات میں وہ شکست کھا چکے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جے پی تحریک کے وقت میں نے نتیش کو آگے کیا، انہوں نے کہا کہ میں ان سے زیادہ مقبول تھا۔
اس سے پہلے نتیش نے پیر کو ریاست کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹ کرکے نتیش پر وار کئے، لالو نے وزیر اعظم مودی کے اسٹائل میں پوچھا دوستوںکیا قتل جیسے سنگین جرم میں ملزم وزیر اعلی کو کرسی پر بیٹھنے کا اخلاقی حق ہے۔
پیر کو ہی نتیش کمار نے بھی میڈیا کے سامنے عظیم اتحاد سے ناطہ توڑنے اور بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی وجوہات کو بتایا تھا، انہوں نے تیحسوی یادو اور لالو پرساد یادو پر جم کر حملے کئے تھے، انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کی پالیسی رہی ہے کہ بدعنوانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں،ہمارا تیجسوی سے کہنا تھا کہ وہ اپنے کے کیس میں صفائی دیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیاڈ
نتیش نے کہا لالو اپنے بیٹے کا دفاع کرتے رہے، میرے اوپر سوالیہ نشان تھے، فرضی کمپنیوں کے بارے میں مجھے کوئی معلومات نہیں تھی، تیجسوی سے ملاقات میں بھی میں نے کہا تھا کہ الزامات پر صفائی دیں لیکن وہ سی بی آئی کے الزامات پر صفائی دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔