آرایس ایس کی پوری توجہ کیرلہ پر،2019تک 9لاکھ کارکنان کو بڑھانے کاہدف

تریونت پورم(ملت ٹائمزآئی این ایس انڈیا)
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)نے کیرل میں جارحانہ توسیع مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہ سال 2019تک ریاست میں اپنے کارکنوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچا سکے۔آر ایس ایس کے سینئر عہدیدار جے نندکمار نے دعوی کہ آر ایس ایس کارکنوں پر حملوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، لیکن ساتھ ہی کہا کہ تنظیم کیرالہ میں پورے معاشرے کی ہمہ جہتی ترقی کے اپنے مشن پر اٹل ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ان حملوں نے ملک اور معاشرے میں اپنے عزم کو مضبوط کیا،اب ہم اپنے کام کو زیادہ جارحانہ طور پر کریں گے،2019تک، آر ایس ایس کارکنوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
نندکمار نے ساتھ ہی دعوی کیا کہ بایاں محاذ حکومت ریاست کے تمام صوبوں میں روزانہ 5000شاخیں ہوتی ہیں، ان کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دیکھ سکتا ہوں کہ ریاست کے نوجوانوں میں ہماری قوم پرست تنظیم کے تئیں جوش ہے۔