سعودی عرب میں ایک اور بااثر شہزادہ کو فائرنگ کرکے مو ت کے گھاٹ اتاردیاگیا

ریاض(ملت ٹائمز)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو سعودی شہزادوں کی موت واقع ہوچکی ہے ،گزشتہ اتوارکی شام سعودی بادشاہت میں نمایاں اثر ورسوخ رکھنے والے سابق ولی عہد مقرن کے بیٹے شہزاد ہ منصور یمن کی سرحدکے پاس ایک جہازحادثے میں جاں بحق ہوگئے تو ہیں اس کے چند گھنٹوں کے بعد سابق بادشاہ شاہ فہد کے سب سے چھوٹے بیٹے شہزادہ شاہ عبد العزیز کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق کرپشن کے الزامات میں جن شہزادوں کو گرفتار کیا گیاتھاان میں شہزادہ عبد العزیز بن کنگ فہد کا نام بھی شامل تھا ،اس گرفتاری پر انہوں نے احتجاج کیا جس کے ردعمل میں فائرنگ کرکے انہیں ہلاک کردیاگیا ۔
واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان اپنی گرفت مضبوط کرنے کیلئے کرپشن کے الزامات میں گیارہ شہزادوں سمیت 38 بااثر شخصیات کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کے جیل بھیج چکے ہیں اور اپنی راہ میں حائل تما م رکاوٹوں کودور کرنے کیلئے وہ طاقت کا بھر پور استعمال کررہے ہیں ۔