سعودی عر ب پر حوثیوں کے میزائل حملہ کیلئے ایران براہ راست ذمہ دار ،امریکہ نے اقوام متحدہ سے کاروائی کی اپیل کی

واشنگٹن (ملت ٹائمز
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان ایران پرالزا م عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ حوثیوں کے سہارے اس نے براہ راست سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا ہے کا نتیجہ ایران کو بھگتنا پڑے گا۔عرب نیوز کے مطابق گذشتہ دنوں ریاض ایئر پورٹ پر یمن سے جو میزائل حملہ ہواہے وہ ایران کی جانب سے فراہم کیا گیاہے ،حالاں کہ ایران سے سعودی عرب کے اس الزام کی تردید کی ہے ۔
دوسری جانب امریکہ نے بھی سعودی عرب کا ساتھ دیتے ہوئے ایران پر الزام عائد کیاہے کہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کر رہاہے جو کہ جولائی میں سعودی عرب میں داغا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کا سیکیورٹی کونسل کی دو قراردادوں کی خلاف ورزی پر احتساب کرے۔اقوام متحدہ کے امریکہ کے سفیر نیکی ہیلے نے کہاہے کہ سعود ی عرب نے معلومات جاری کی ہیں کہ جولائی میں جو میزائل یمن سے سعودی عرب میں داغا گیا وہ ایرانی میزائل’قیام‘ ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ میزائل یمن میں تنازعے سے قبل موجود نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران نے یمن میں حوثی باغیوں کو یہ میزائل فراہم کر کے اقوام متحدہ کی دوقراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہفتے کے روز جو میزائل سعودی عرب پر داغا گیاہے وہ بھی ممکنہ طور پر ایرانی ہو سکتاہے۔
واضح رہے کہ ہفت کے روز سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمن سے کیے جانے والے میزائل حملے کوناکام بنا دیا تھا۔