مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر مشرق وسطی میں امن نہیں ہو سکتا، فلسطینی مقبوضہ علاقوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی ہم مذمت کرتے ہیں:پاکستان

نیویارکاسلام آباد(ملت ٹائمزایجنسیاں)
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر مشرق وسطی میں امن نہیں ہو سکتا، فلسطینی مقبوضہ علاقوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری پٹرولیم کمپنی ” آرامکو “ کے عالمی کمپنیوں سے 4اعشاریہ 5 ارب ڈالر کے معاہدے
نیویارک میں اقوام متحدہ کی فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقاتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے میں ملیحہ لودھی نے کہا 1967 سے پہلے کی حد بندی کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام تک مشرق وسطی میں امن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مسئلے کے حل کے لئے دو ریاستی منصوبہ پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی مقبوضہ علاقوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔ ان بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔