ترکی کے صدر کا قطر میں پرجوش استقبال ،دونوں ممالک کے رہنما کا متعدد معاہدوں پر دستخط ،اردگان نے ہر قدم پر مددکی کرائی یقین دہانی

دوحہ(16نومبر۔ایجنسیاں)
رجب طیب اردگان ان دونوں مشرق وسطی کے دورے پر ہیں،خلیجی ممالک میں بحران ختم کرنے کے تئیں بیحد فکر مند اردگان روس کا دورہ مکمل کرکے پہلے کویت پہونچے جہاں انہوں نے امیر کویت شیخ الصباح سے خصوصی ملاقات کی اور اس کے بعد 15 نومبر کی شام کو قطر پہونچے جہاں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں سربراہان نے بالمشافہ مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے ایجنڈے کے اہم ترین موضوعات کا تعلق خلیجی ممالک کے درمیان جاری بحران، عالمی اور علاقائی مسائل ،اقتصادی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سے تھا، صدر ایردوان نے ترکی قطر اعلیٰ سٹریٹجک کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے بعد معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
جبکہ آج 16 نومبر کو قطر میں موجود ترکی کے فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے اور میں ان کا سلام اور ان کی دعائیں لے کر یہاں آیا ہوں۔ آپ کا فرض ہے کہ جہاں بھی فرض نبھائیں تو اپنے ملکی و شخصی وقار،فرض شناسی ،عظمت اور عوامی خدمت کو ملحوظ خاطر رکھیں،یاد رکھیں ترک فوجی عظمت و شجاعت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی عوام اور حکومت آپ کو سر آنکھوں پر بٹھائے گی اوریہاں آپ کو مکمل اپنائیت کا احساس ہوگا ۔ قطر ی عوا م کی مدد کرنا ایک دیگر بھائی کی مدد کرنے کے برابر ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ میں آخر میں حکومت قطر کا بھی تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے بہادر سپاہیوں کواپنے ملک میں ہر طرح کی سہولیات سے نوازا ہے اور میں دعا گو ہوں کہ رب العزت تمام اقوام مسلمہ کو بھائی چارگی کے ان ٹوٹ رشتوں میں باندھتے ہوئے آپسی اختلافات اور رنجشوں کو رفع کرنے میں ہماری رہنمائی کرے۔
رجب طیب اردگان کے ہمرا ہ وفد میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوسی اقار ،نو وزرائ اور خفیہ ادارے کے سیکریٹری حاقان فیدان موجود ہیں