پاکستان میں دردناک حادثہ ،20افراد جاں بحق،5زخمی

خیرپور
پاکستان کے خیر پور میں کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس سے20افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے ،روزنامہ پاکستان کے مطابق وین خیرپور سے سکھر جا رہی تھی کہ شاہ حسین بائی پاس پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گئے ،جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے،حادثے میں وین مکمل طورپر بیٹھ گئی اور گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا،موٹروے پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا،جاں بحق اور زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔