سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی پہلی کانفرنس کا انعقاد،دہشت گرد تنظیموں پر اسلام کی شبیہ خراب کرنے کاالزام

ریاض(ایجنسیاں)
ترک وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام سے حملے کر رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی پہلی کانفرنس سے ترکی کے وزیر دفاع نورالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر بے قصور لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ مصر میں دہشت گردوں نے جو کچھ کیا اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔انھوں نے کہا کہ دہشت گرد مسلم معاشروں میں بے چینی پھیلانے کے لئے اس قسم کی حرکتیں کر رہے ہیں جبکہ مسلم وزرادفاع دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے پرعزم ہیں۔