ملیشیا کی فوج القدس کو صہیونی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے تیار ،اعلی قیادت کی جانب سے اشارے کاانتظار

کوالالمپور۔12دسمبر(ایجنسیاں)
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر پوری مسلم دنیا میں غیض و غضب پایا جا رہا ہے اور اس فیصلے کی مذمت کی جار ہی ہے لیکن ملائیشیاءکی فوج نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ چینل نیوز ایشیاءکی رپورٹ کے مطابق ملائیشیئن آرمی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کے معاملے پر حرکت میں آنے کے لیے بالکل تیار ہے ، القدس کی آزادی کیلئے وہ راحق میں شہادت دینے پرآمادہ ہے ۔ اعلیٰ قیادت اور ملکی سربراہ کے اشارے کا بس انتظار ہے ۔