نئی دہلی ۔18دسمبر(ملت ٹائمز)
گجرات اور ہماچل پردیش میں جیتے ہی ملک کی 18 اہم ریاستوں پر بھگوا پرچم لہرا گیاہے ،جبکہ کانگریس کی حکومت صرف 5 ریاستوںمیں محدود ہوگئی ہے وہ پانچ ریاستیں بھی وہ ہیں جن کا قومی سیاست میں کوئی اثر ورسوخ نہیں ہے ۔
جموں کشمیر ،ہریانہ ،اترپردیش،راجستھان،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ ،بہار ،جھارکھنڈ،آندھر اپردیش،گوا ،مہاراشٹر ا، منی پور، سکم،اروناچل پردیش ،آسام،ناگالینڈ ، ہماچل پردیش اور گجرات سمیت کل اٹھارہ ریاستوں میں بی جے پی یا اس کے اتحاد ی کی سرکار ہے جبکہ پنجاب ،کرناٹک ،پانڈوچیری ،میگھالیہ،میزروم میں بی جے پی کی سرکار ہے اور 2014 کے بعد پنجاب کے علاوہ اب تک کسی بھی ریاست میں کانگریس سرکار بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔