چننئی۔24دسمبر(احمد علی صدیقیملت ٹائمز)
تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے للتا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی چنئی کی آر کے نگر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار ٹی ٹی وی دناکر نے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ اسے ششی کلا خیمہ کے لئے بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن اس سیٹ کے نتائج میں دلچسپ بات یہ رہی کہ یہاں نوٹا (نن آف دی ابوویعنی کہ ان میں سے کوئی نہیں کا آپشن)کو بی جے پی سے بھی زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔ یہاں بی جے پی کے کھاتہ میں محض 1417 ووٹ آئے جبکہ نوٹا کا آپشن 2373 افراد نے انتخاب کیا۔
اس سیٹ پر جیت حاصل کرنے کے بعد دناکرن نے کہا ” ہم اصل انا درمک (اے ڈی ایم کے )ہیں۔ آر کے نگر کے لوگوں نے اما (جے للتا)کے ولی عہد کا انتخاب کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ” تمل ناڈو کے اویناشی (تروپور) اور ارومانئیء(کنیاکماری) سمیت مختلف مقامات کے میرے حالیہ دورے پر لوگوں نے مجس سے کہا تھا کہ پریشن ککر (ان کا انتخابی نشان) ہی جیتے گا، عوام اس حکومت کو تبدیل کرنے کے حق میں ہے۔“علاوہ ازیں مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کا جادو برقرار ہے۔ یہاں کی ایک سیٹ کے ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس کی امیدوار گیتا رانی بھونیا نے سی پی ایم امیدوار ریتا منڈل کو 64172 ووٹوں سے ہرایا ہے۔ ادھر اروناچل پردیش کی دو سیٹوں (لیکا بلی اور پاکے -کیسانگ) اور اتر پردیش کے کانپور دیہات کی سکندرا سیٹ پر بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی ہے۔