امریکی اتحاد میں شامل ہونے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی نے جنم لیا ،اب ہمارا کوئی تعلق نہیں رہا

اسلام آباد۔6جنوری (ملت ٹائمز ایجنسیاں)
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشتگردی نے جنم لیا جبکہ پاکستان تنہا نہیں،دوسرے اتحادیوں کے آپشن موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا امریکی جریدے کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہناتھا کہ امریکی امدادکی معطلی کے بعدامریکاسے اتحادکوختم سمجھتاہوں اور امریکا کے ساتھ ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اتحادی ایسا سلوک نہیں کرتے جیسا ہمارے ساتھ کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان نے2001 میں امریکاکی افغانستان میں مہم میں شامل ہوکربہت بڑی غلطی کی تھی ،امریکی مہم میں شامل ہونے سے پاکستان میں دہشتگردی نے جنم لیاافغان مزاحمت کاروں کیخلاف گئے تویہ جنگ دوبارہ ہماری سرزمین پرلڑی جائے گی۔ہماری سرزمین پر لڑائی امریکیوں کے لیے موافق ہوگی۔