آخری دہشت گرد کے خاتمے تک شاخِ زیتون آپریشن جاری رہے گا: رجب طیب اردگان

انقرہ۔24جنوری(ملت ٹائمز)
مسلح کی جانے والی دہشت گرد تنظیم کے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک شاخِ زیتون آپریشن جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے چوالیسویں کونسلروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا ۔ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپوٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہاکہ شام کے علاقے عفرین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے ترک مسلح افواج کی طرف سے شروع کیا گیا آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
علاقے کے حقیقی مالکان اور ترک مسلح افواج پر مشتمل یونٹیں قدم بہ قدم عفرین کو اپنے کنٹرول میں لے رہی ہیں۔ مسلح کی جانے والی دہشت گرد تنظیم کے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ ہمارا سرحدی دفاع بلا مبالغہ اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو نشانہ بنانے والے سرحد پار خطرات اہم ہیں اور ہم شام میں اپنے عرب، کرد اور ترکمین بھائیوں کے مستقبل کو بھی اتنا ہی اہم سمجھتے ہیں جتنا کہ اپنے مستقبل کو۔ بعض حلقوں نے فتنے کی ہنڈیا پکائی ہے اور چاروں طرف سے حملے کر رہے ہیں۔ اس آپریشن کو عفرین کے ہمارے کرد بھائیوں کے خلاف دکھا کر ہمیں قبضے کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں۔
فرات ڈھال آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں سے پاک کئے جانے والے علاقے میں ایک لاکھ سے زائد شامیوں کے بسائے جانےا ور عفرین میں بھی اسی سے مشابہہ کاروائی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم پہلے دہشتگردوں کی جڑوں کو خشک کریں گے اس کے بعد ان علاقوں کو قابل رہائش حالت میں لائیں گے اور ایسا ہم کن کے لئے کریں گے ؟ترکی میں مہمان بنائے ہوئے 3.5 ملین شامی مہاجرین کے لئے۔
امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما کے دور میں ترکی کے منبچ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی خاطر ایک امن آپریشن کی یاد دہانی کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اوباما نے ہمیں دھوکہ دیا اور اپنے وعدے پر برقرار نہیں رہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے وعدے پر قائم رہے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم منبچ میں داخل ہو کر علاقے کو وہاں کے رہائشیوں کے حوالے کریں گے۔ لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ان کے ارادے کچھ اور تھے۔ ان کا ارادہ وہاں دہشت گرد حکومت قائم کرنا تھا۔
عفرین میں تمام انسانیت کی دشمن ذہنیت کے خلاف جدوجہد کئے جانے پر زور دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ شاخِ زیتون آپریشن میں ہمارے فوجی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔آزاد شامی فوج اور ترک مسلح افواج کے شہداءکو ملا کر اگر ہماری طرف سے 7 یا 8 فوجی شہید ہوئے ہیں تو 4 دن کے اندر دوسری طرف سے 268 دہشتگرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔ یہ آپریشن پ±ر عزم شکل میں جاری رہے گا اور ہم دہشت گردوں کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے۔


ملت ٹائمز ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، اسے مضبوط میڈیا ہاوس بنانے اور ہر طرح کے دباو سے آزاد رکھنے کیلئے مالی امداد کیجئے

SHARE