ترکی کا آپریشن عفرین جاری ،306 دہشت گرد ہلاک ،پی کے کے اور داعش سمیت کئی تنظیموں کے25 اہداف تباہ

انقرہ۔25جنوری(ملت ٹائمز)
ترکی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن عفرین جاری ہے ۔ٹی آر ٹی کی رپوٹ کے مطابق مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دن بھر کی جانے والی فضائی کاروائی میں PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں ، پناہ گاہوں اور مورچوں سمیت پچیس اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق اس کاروائی میں حصہ لینے والے چودہ لڑاکا طیارے بحفاظت اپنے اڈوں کو لوٹ آئے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کاروائی کے دائرہ کار میں ابتک علاقے سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق کم ازکم 306 دہشت گرد وں کو بے بس کیا گیا ہے اور شاخ ِزیتون آپریشن منصوبے کے مطابق کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔