دمشق۔26فروری(ایجنسیاں)
شام کی بشار الاسد انتظامیہ کے زیر ِ محاصرہ مشرقی الغوطہ میں فضائی حملے میں مزید 37 شہری ہلاک ہو گئے۔ ہیں ۔شہری آبادیوں دوما میں 15، شفونی میں 5، عین تھرما میں 3، سقابہ اور زمیلکا میں2۔ 2 ، اور ہرستکہ، مدیرے اور مرج میں ایک۔ ایک شہری جان بحق ہوا ہے۔علاقے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے تو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔مشرقی غوطی کے سول دفاعی مرکز سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسد قوتوں کےحملوں میں محض گزشتہ 5 دنوں میں 357 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔فوج نے ان 5 ایام میں 22 حفظان ِ صحت مراکز ، ایک مسجد اور ایک یتیم خانے کو ہدف بنایا ہے۔





