شہدا کا خون رائیگاں نہیں ہونے دیں گے، یو م شہدا پر ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ کا خصوصی پیغام

انقرہ۔16مارچ(ملت ٹائمز)
ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آقار نے کہا ہے کہ شہداء کا خون ہر گز رائیگاں نہیں جائیگا ، ہم ان کے چاہنے والوں کے آنسوو¿ں کا حساب ضرور پوچھیں گے۔مسلح افواج کے سربراہ جنرل آقار نے 18 مارچ یوم ِ شہدا کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک مسلح افواج کے بہادر اور جانثار فوجی ہمارے شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، دشمن کو سخت ترین جواب دیا جائیگا۔
ٹی آر ٹی کے مطابق فوجی سربراہ نے کہاکہ اگر اللہ کو پیارا ہو گیا تو شہید، زندہ بچ گیا تو غازی کے نظریے سے ملکی بقا کی خاطر اپنی جانوں کو داو¿ پر لگانے والی ہماری عظیم فوج کے شہیدوں سے ورثے میں ملنے والا جذبہ، آج دہشت گردی کے خلاف جنگ، 15 جولائی بغاوت کی ناکام کوشش، فرات ڈھال اور اسوقت جاری شاخ ِ زیتون آپریشن میں دیکھی جانے والی بہادری اور فدا کاری کا الہام ثابت ہو رہا ہے۔