عفرین سے دہشت گردوں کا صفایا ہماری تاریخی کامیابی ،ترک فوج کی طاقت کا اندازہ لگانے والوں کو بھی جواب مل گیا ہے :طیب اردگان

انقرہ۔2اپریل(ایجنسیاں)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان عفرین کو ایک بڑی کامیابی دیتے ہوئے مسلسل اس کا تذکرہ کررہے ہیں ۔فوجیوں سے کیموفلاج وردی میں ملبوس ہوکر خطاب کرتے ہوئے ِ ترکی صدر نے عفرین میں شاخ زیتون آپریشن کا ذکر کیا کہ اس کاروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 3 ہزار 852 تک ہو گئی ہے۔
ترک فوجیوں کے عفرین میں ایک داستان رقم کرنے کی توضیح کرتے ہوئے صدر ترکی نے بتایا کہ ہماری قوم کا یکجا ہونا ہماری جنگی آزادی میں پروان چڑھنے والی روح کی بیداری کا مفہوم رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی جا نب سے بڑی حیرانگی سے مشاہدہ کردہ اس آپریشن میں دو ماہ سے بھی کم مدت میں عفرین کے مرکزی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر لیا گیا ہے، جو کہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔ میں اس آپریشن میں حصہ لینے والے ترک بہادر سیکورٹی قوتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپریشن میں تعاون کرنے والے تمام تر متعلقہ اداروں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
صدر ترکی نے مزید کہا کہ”عفرین آپریشن کی کامیابی کے بعد بلا ترکی کے کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، عفرین کی داستان ترک فوج کی طاقت کا اندازہ نہ ہونے والوں کے لیے ایک جواب بھی ہے۔ “
انہوں نے بتایا کہ ترک قوم کی امن و آشتی کے لیے جو کچھ بھی ضرور ی ہوا ہم اس پر عمل پیرا ہوں گے۔