کل بروز بدھ کو دس بجے صبح سے رام لیلامیدان میں مسلم خواتین کا تاریخی احتجاج ، مولانا ولی رحمانی سمیت متعدد علماءکرام کی مسلم خواتین سے شرکت کی خصوصی اپیل

نئی دہلی ۔3اپریل(ملت ٹائمز)
کل بروز بدھ یعنی 4اپریل کو صبح دس بجے دہلی کے رام لیلامیدان میں مسلم خواتین کا طلاق بل کے خلاف او ر تحفظ شریعت کیلئے تاریخی احتجاج ہورہاہے جس میں لاکھوں مسلم خواتین کے شرکت کی توقع ہے ۔اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی ، جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری ، مفتی مکرم ۔مولانا فضل الرحیم مجددی اور مفتی اعجاز ارشد قاسمی سمیت متعدد علماءکرام نے مسلم خواتین سے یہ گزارش کی ہے کہ بدھ کی صبح دس بجے دہلی کے رام لیلامیدان میں پہونچ کر وہ اس تاریخی احتجاج کا حصہ بنیں ۔واضح رہے کہ طلاق بل کے خلاف خواتین ملک گیر احتجاج کی آخری کڑی ثابت ہوگی اس کے بعد کوئی اور احتجاج نہیں ہوگا ۔