مودی حکومت میں بیٹیاں غیر محفوظ ، ان کے وزراءزانیوں کو بچانے میں لگے ہیں:غلام نبی آزاد

نئی دہلی ۔(ملت ٹائمز)
کانگریس کے سینئرلیڈر غلام نبی آزاد نے آج رات کینڈل مارچ کیلئے نکلتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ حکومت سورہی ہے جسے ہم آج درمیانی رات کو جگانے جارہے ہیں۔ پی ایم مودی نے بیٹی پڑھاﺅ۔ بیٹی بچاو کا نعرہ دیاتھا لیکن ان کی حکومت میں لڑکیوں کی عصمت دری کی جارہی ہے اور ان کے وزراءزانیوں اور مجرموں کو سزا دینے کے بجائے بچارہے ہیں ۔
واضح رہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی آج رات کشمیر سے تعلق رکھنے والی آصفہ کے حق میں کینڈل مارچ نکال رہے ہیں جس کے ساتھ گذشتہ تین ماہ قبل اجتماعی عصمت دری کا شرمناک واقعہ پیش آیاتھا اور اب تک اس معاملے میں مجرموں کو سزا نہیں مل سکی ہے ۔ ملت ٹائمز کے ذرائع کے مطابق پارٹی کارکنان کانگریس کے دفتر کے پاس جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں انڈیا گیٹ پہونچ کر کینڈل مارچ نکالیں گے ۔