محمد جناح کی تصویر تاریخ کا حصہ ہے ۔1938 میں انہیں اسٹوڈینٹ یونین کی لائف ٹائم ممبر شپ دی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی تصویر یہاں لگی ہوئی ہے
علی گڑھ (ملت ٹائمز)
علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں بانی پاکستان محمد جناح کی تصویر کو لیکر جو تنازع شروع ہواتھا وہ اب تک برقرار ہے ،ایم اے یو میں طلبہ کا احتجاج جاری ہے دوسری طرف علی گڑھ ضلع میں انٹرنیٹ کی سروس معطل کردی گئی ہے ۔آج دوبجے دن سے کل بارہ بجے رات تک یہاں انٹر نیٹ کی سروس معطل رہے گی ۔انتظامیہ کا کہناہے کہ کچھ شرپسندعناصرانٹر نیٹ کا استعمال کرکے فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو نقصان پہونچانے والی ویڈیو شیئر کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں محمد علی جناح کی تصویر کو لیکرہندو یووا واہنی کے غنڈوں نے حملہ کیاتھا،جس کے بعد طلبہ نے ان دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاتو انہیں پر پولس نے لاٹھی چارج کردیا ۔تقریبا دس سے زائد طلبہ زخمی ہیں ۔اس دوران طلبہ کا احتجاج جاری ہے اور ان کا مانناہے کہ محمد جناح کی تصویر تاریخ کا حصہ ہے ۔1938 میں انہیں اسٹوڈینٹ یونین کی لائف ٹائم ممبر شپ دی گئی تھی جس کی وجہ سے ان کی تصویر یہاں لگی ہوئی ہے ۔اس دوران جمعیت علما ءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود نے یہ مشورہ دیاکہ محمد علی جناح کی تصویر ہٹادینی چاہیئے ۔اس تصویر کو ہندوستان میں لگانے کا کوئی جواز نہیں بنتاہے ۔