پھر شروع ہواہجومی تششد د کا سلسلہ۔ ۔گئوکشی کے الزام میں ایک نوجوان کا قتل

ستنا(یواین آئی)

مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں آج مبینہ طور پر گئو کشی کے الزام میں دو لوگوں پر ایک ہجوم نے جان لیوا حملہ کردیا جس سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کا ساتھی اس حملہ میں بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔

اس واقعہ کے سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ بدیرا تھانہ کے عام گار گاؤں میں آج گئوکشی کے شبہ میں ایک ہجوم نے دو لوگوں پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں بری طرح زخمی ایک نوجوان کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی جب کہ دوسرے زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

SHARE